(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کا شکار ساتوں نئے مریض سیکیورٹی اہلکارہیں جن کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
غزہ میں حکومت کے ترجمان ایاد البزم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ساتوں نئے مریض سیکیورٹی اہلکار ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ساتوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت یابی کے لیے حکومت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد غزہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔