(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقہ غزہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےکورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کے لیے افراد کے 2253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 199 افرادمیں وبا سے متاثر ہونے کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ1 شخص کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ 356 افراد کے صحت یاب ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
قابض ریاست میں غزہ کی پٹی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی کل تعداد 52946 بتائی جاتی ہے جن میں 3344 ہیں جبکہ 070 49مریض شفایاب ہوئے ہیں البتہ وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 532 بتائی جاتی ہے۔
قابض ریاست کے محصور علاقے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز فلسطینی وزارت صحت کے لیے تشویش کا باعث ہے جس پر قابو پانے کے لیے محدودذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔