(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی توپ خانے سے غزہ میں متعدد مقامات پر شدید گولہ باری، بچے اور بوڑھے خوف وہراس کا شکار، عوام گھروں میں محصور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج نے غزہ میںمشرقی خان یونس میں سرایا القادس کے ایک مرکز اور رصدگاہ پرشدید گولہ باری کی جس کے ذریعے مزاحمت کاروں کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں مرکزی سیکٹر کے وسطی علاقے پر بھی قابو پانے کے لئےقابض فوج نے متعدد مقامات پر کارروائی کی۔
قابض فوج کی جنگی کارروائی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی رات بھر توپوں کی گرج سے گونجتی رہی جس کے باعث گھروں میں محصور افراد بالخصوص چھوٹے بچے شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔