(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزارت صحت کے ترجمان ایاد البزم نے آئندہ جمعے اور ہفتے کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے اگر فوری اقدامات نا کئے گئے تو صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 14 سالوں سے صیہونی ریاست کی معاشی ناکہ بندی نے صورتحال کو بد سے بد ترکردیا ہے صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ایسی صورتحال میں اگر کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو یہ قابوسے باہر ہوگا ۔