(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحریہ نےآج علی الصبح غزہ کی پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر خودکار بھاری اسلحے سے فائرنگ کی۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز مغربی غزہ کی پٹی میں ساحلی علاقے پر موجودہ فلسطینی ماہی گیروں پر صہیونی بحریہ کی جنگی کشتیوں سے شدید فائرنگ کی اور تباہ ہونےوالی کشتیوں کو ضبط کرلیا تاہم اس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی ریاست کے درمیان 1993 میں ہونےوالے اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو 30 ناٹیکل مائل میں رہتے ہوئے مچھلیوں کے شکار کی اجازت تھی تاہم اسرائیل نےا پنے ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کو 10 ناٹیکل مائل کردیا تھا لیکن اب اس کی حد مزید کم کرکے تین