(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ پابندی میں توسیع کا مقصد غزہ میں کورونا کی وباء کو میں پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
فلسطینی وزارت اوقاف کے مطابق گذشتہ روز غزہ میں علماء اور مفتیان کرام کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ میں کورونا وائرس کی وباءکے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر مساجد میں با جماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر عائد کردہ پابندی میں دو ہفتے کی توسیع کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غزہ میں کورونا وباء کو میں پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہےتاہم مساجد میں نمازوں کی اذانیں معمول کے مطابق دی جائیگی ۔ا