• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں انسانی بحران شدید، عالمی خاموشی ناقابل قبول

اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں قابض اسرائیل کی پابندیوں کے باعث بڑھتے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری کی خاموشی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

ہفتہ 15-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں انسانی بحران شدید، عالمی خاموشی ناقابل قبول
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ میں حکومتی میڈیا آفس نےانتباہ جاری کیا ہے کہ شعبہ انسانی حالات میں شدید خرابی مسائل کا سامنا ہے، خاص طور پر سردیوں کے آغاز کے ساتھ ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب بے گھر افراد کی مشکلات سنگین حد تک بڑھ رہی ہیں، جبکہ بنیادی ضروریات زندگی کی عدم موجودگی میں صورتِ حال خطرناک ہے۔

آفس نے واضح کیا کہ غزہ میں انسانی مشکلات جنگ بندی کے باوجود ختم نہیں ہوئیں اور قابض اسرائیل نے امدادی اشیاء اور بنیادی وسائل فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کی، جس سے کیمپوں اور پناہ گاہوں میں مقیم بے گھر خاندانوں کی حالت مزید بگڑ گئی۔

آفس نے کہا کہ غزہ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری طور پر دو لاکھ پچاس ہزار خیمے اور ایک لاکھ شیلٹرز درکار ہیں تاکہ عارضی رہائش فراہم کی جا سکے، یہاں تک کہ دوبارہ تعمیر کا عمل شروع نہ ہو جائے۔

آفس نے عالمی خاموشی اور غزہ میں انسانی بحران کے سامنے بے بسی کو "ناقابل قبول” قرار دیا اور اقوام متحدہ، ثالث اداروں اور متعلقہ ممالک سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ ہنگامی انسانی امداد فراہم کی جائے اور متاثرہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔

دوسری جانب، سنہ 2023ء کے سنہ 7 اکتوبر سے قابض اسرائیل غزہ پر امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ ایک نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں قتل، بھوک، تباہی، بے دخلی اور گرفتاری شامل ہیں، اور قابض ریاست بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

اس سفاک حملے کے نتیجے میں دو لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، اور لاکھوں بے گھر ہو کر بھوک و قحط کا شکار ہیں، جس سے کئی بچوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اور غزہ کے بیشتر علاقے مکمل تباہ ہو چکے ہیں اور شہر نقشے سے مٹ گئے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.