(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکومت کے مشینی آلات غزہ پٹی میں پہنچنے کے بعد مزاحمت کاروں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تاہم فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں محصور علاقہ غزہ کی پٹی کے مشرقی حصے دیرالبلح میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینی مزاحمت کاروں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں صہیونی فوجی اپنے مشینی آلات کے ہمراہ مشرقی دیرالبلح میں ساٹھ میٹر اندر تک گھس آئے جس کے بعدمزاحمت کاروں اور صیہونی فوجی اہلکاروں کے درمیان پر تشدد مقابلہ ہوا جس میں فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہےتاہم مزاحمت کاروں کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ
غاصب حکام کی فلسطینیوں کے ساتھ جارحیت کا عمل اور حد بندیوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہونے والےمشینی آلات غزہ کی پٹی کے اندر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ جس سے کسانوں اور ماہی گیروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔