(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی کاشتکاروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کاموں میں مصروف تھے ،فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق علی الصبح قابض صیہونی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے خان یونس میں فلسطینی کاشتکاروں پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جب وہ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف تھے ، فائرنگ کے واقع میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم فائرنگ کے واقع کے بعد فلسطینی کاشتکارعلاقے سے نکل گئے ۔
دوسری جانب اسرائیل ذرائع ابلاغ نے فوج کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرحدی باڑ پارکرنے والے بعض افراد کی موجود گی کے بعد فائرنگ کی تاہم اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی