(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں کورونا وائرس کے وائرس کے باعث دیگر امراض کا شکار افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، جس کے پیش نظر امراض چشم کا شکار ہونے والے 50 ہزار مریضوں کے علاج میں مدد کے لیے ہنگامی سرجری اور طبی پروگرام تیار کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں سینٹ جون اسپتال گروپ برائے امراض چشم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بصری مسائل سے دوچار 50 ہزار مریضوں کےعلاج کے لیے ایک رضاکارانہ مہم شروع کی ہے جو آئندہ چھ ماہ تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔
اس مہم کے تحت 50 ہزار سے زائد فلسطینی مریضوں کا معائنہ جبکہ 3500 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کیئے جائیں گے ۔
یان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کی طرح کرونا کی وبا کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں نہیں پہنچ پائی۔ اسپتالوں کے عملے کی کرونا کی ڈیوٹی پرمصروفیت کی وجہ سے آنکھوں کے امراض کا شکارہونے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔