(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے غزہ میں تربیتی مشقوں کے دوران غلطی سے گولی لگنے کے باعث شہید ہونے والے مزاحمت کار فلسطینی نوجوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے والی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں غزہ کے مرکزی علاقے جبالیہ سے تعلق رکھنے والے 18سالہ فلسطینی مزحمت کار ادھم محمود المصری کی شمالی غزہ میں تربیتی مشقوں کے دوران غلطی سے گولی چلنے کے نتیجے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتےہوئے شہید کے اہلخانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کےدوران جہادی سرگرمیوں میں ہونے والے حادثے میں کسی فلسطینی مزاحمت کی یہ تیسری شہادت ہے۔