(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ میں 2008 سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے بین القوامی سطح پر ممنوع فاسفورس بم کا استعمال کیا تھا، جس میں سے ایک بم جو پھٹ نہیں سکا تھا اس کو غزہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں قابض صیہونی ریاست کی جانب سے 2008میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فاسفورس بموں کا آزادانہ استعمال کیا تھا جس میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے تھے اسی دوران کا ایک پھینکا گیا فاسفورس بم غزہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔
یہ بم جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس مںی خزاعہ کے مقام پر تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے سے نکالا گاا تھا۔ داغے جانے کے بعد یہ بم پھٹ نہںو سکا تھا۔