(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی وباء کورونا وائرس نے غزہ میں ایک دن میں 11 افراد کی جان لے لی اور 704 افراد کو متاثر کردیا، متاثرین کی مجموعی تعداد 41،961 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1953 کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جس میں 704 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی جبکہ 11 فلسطینی مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئےجس کے باعث شہر میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 386 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 41،961 تک پہنچ گئی ہے ۔
تاہم شہر میں وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 31،766 ہے جس کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے ۔