(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کے محصور شہر غزہ کی 20 لاکھ کی آبادی میں عالمی وباء سے لڑنے کیلئے صرف 100 وینٹی لیٹرز اور 200 انتہائی نگہداشت کے وارڈز موجود ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ 14 سالوں سے صیہونی فوج کے غیر قانونی محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر کے 20 لاکھ کی آبادی والے شہر غزہ کے اسپتالوںمیں عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صرف 100 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جبکہ 200انتہائی نگہداشت کے وارڈز ہیں ۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثر ہوکر 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ حالیہ صورتحال سے غزہ کے مخدوش صحت کے نظام پر اضافی بوجھ پڑھ گیا ہے جس کو توازن میں لانے کیلئے فوری طورپر طبی امداد کی ضرورت ہے ۔