(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے فلسطینی خاتون کو 17 فروری کو نہتے غریب فلسطینیوں کی مدد کرنے کے الزام میں گھر سے گرفتارکیا تھا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادار ے کی جانب سے جاری بیان کےمطابق صیہونی ریاست کی حیفا شہر میں قائم ایک مجسٹریٹ عدالت نے 31 سالہ فلسطینی خاتون آیۃ الخطیب کی رہائی اور گھر پرنظر بندی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے 13 مئی تک اس کے ٹرائل کو ملتوی کردیا ہے۔
آیۃ الخطیب کے وکلاء کی طرف سے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت کہا گیا تھا کہ وہ کورونا وبا ء کے عرصے میں آیۃ کو رہا کیا جائے اور ٹرائل تک انھیں گھر پرنظر بند رکھا جائے تاہم اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کے مطالبے پر اس کی رہائی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
واضح رہے کہ آیۃ الخطیب غزہ میں غریب خاندانوں اور کینسر کے مریض بچوں کیلئے چندہ اکٹھا کررہی تھی جس پر اسرائیلی فوج کی طرف سے اس پرایک الزام عائد کیا گیا ہے کہ آیۃ الخطیب کو ‘حماس’ کی جانب سے نے فنڈز جمع کرنے اور تنظیم کے لیے جاسوسی کے لیے بھرتی کیا تھا۔