(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنا ایک تاریخی فیصلہ ہے جس کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا اس موقع کو کسی صورت ضائع نہیں کیا جاسکتا۔
طویل ترین انتخابی مراحل کےبعد وزیراعظم کا عہدہ حاصل کرنے والے حکمران جماعت لیکوڈ کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نےارکان کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ ) کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جولائی میں غرب اردن کو اسرائیل کا باقاعدہ حصہ بنانے کا اعلان کیا جائے گا، غرب اردن کا اور اسرائیل سے الحاق تاریخی فیصلہ ہوگا اور اس موقعے کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غرب اردن کی یہودی کالونیاں اسرائیل کا حصہ ہیں اورانہیں باقاعدہ اسرائیل کی عمل داری میں لایا جائے گا اور اس کےلئے تمام حاصل وسائل کو استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت انصاف کے اعلان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی فوج داری عدالت کا اعلان ایک چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج میں سرخرو ہوں گے۔