(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیموں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ غرب اردن میں دیوار فاصل میں کئی مقامات پر قابض ریاست اسرائیل نے سیکیورٹی کے نام پر کئی دروازے بنائے ہیں اور شبہ موجود ہے کہ ان سیکیورٹی دروازوں کے ذریعے غرب اردن میں کورونا وباء کو پھیلانے میں اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبر دار کیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہو سکتی ہے۔
انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے دو اہم علاقوؐ طولکرم اور قلقیلیہ میں کئی مقامات پر دیوار فاصل قائم ہے اور اس دیوار فاصل میں کئی مقامات پر سیکیورٹی کی آڑ میں کئی دروازے بنائے گئے ہیں شبہ موجود ہے کہ ان علاقوں میں کورونا وباء پھیلانے میں مبینہ طور پر اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور انسداد یہودی آباد کاری کےلیے کام کرنے والی کمیٹیوں نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ اسرائیل دیوار فاصل میں بنائے گئے راستوں اور انٹری پوائںٹ کھول کر فلسطینی مزدوروں کو وہاں سے آمد ورفت کی اجازت دے۔ اس لیے فلسطینی اتھارٹی کی انتظامیہ کو ان مقامات پر کڑی نظر رکھنا ہو گی اور وہاں سے آمدو رفت کرنےوالے فلسطینیوں کا طبی معائنہ اور مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔فلسطین کے علاقے غرب اردن میں کرونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 104ہو چکی ہے۔