(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )عمانی شہریوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کی خود مختاری کے قیام کے خلاف عوامی احتجاج بھی ریکارڈ کرا ئے
مصدقہ ذرائع کےمطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی علاقوں پراسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے قیام کے خلاف انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس کا مقصد مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور وادی اردن پر صہیونی ریاست کے الحاق کے پروگرام کی مخالفت تھا، انسانی ہاتھوں کی یہ زنجیر کئی کلومیٹرطویل تھی
ذرائع کے مطابق اردن کی اسلامی تحریک کی جانب سے کیے گئےانسانی ہاتھوں کی زنجیر کے اس اجتماع می سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مختلف اداروں کےکارکنوں کے ساتھ ساتھ کئی دوسری جماعتوں نے بھی حصہ لیا، اس اجتماع میں شریک شہریوں نےپلےکارڈ اورکتبےاٹھارکھےتھےجن پر غرب اردن اور وادی اردن پر اسرائیلی قبضے کے پروگرام کے خلاف نعرے درج تھےجبکہ شہریوں نےاس حوالے سے اسرائیل کے خلاف اپنےاحتجاج بھی ریکارڈکروائے
پلےکارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غرب اردن اور وادی اردن پر اسرائیلی قبضے کے پروگرام کے خلاف نعرے درج تھے۔