(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )خلیجی اور عرب ممالک کے صحافیوں کا عنقریب اسرائیل کا دورہ کرنے کا امکان،دورے کی دعوت اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے مختلف عرب اور خلیجی ممالک کے صحافیوں کو اسرائیل کے دورے پر مدعو کیا ہے جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے بیشتر ممالک کے صحافیوں نے اسرائیل کے دورے کی ہامی بھر لی ہے۔اور وہ عنقریب اسرائیل پہنچیں گے۔
خبر میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ان صحافتی وفود میں سرکاری شخصیات شامل نہیں ہوں گی تاہم ان میں حکومت کے حامی صحافی اور سینئر سماجی کارکن شامل ہوںگے۔ وفود میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے صحافی وفود بھی شامل ہوں گے۔
اسرائیلی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اسرائیل نے سعودی عرب کے چار صحافیوں کو بھی دورے کے لیے دعوت دی تھی جن میں سے دو صحافیوں نے دعوت مسترد کردی جب کہ دو نے اسرائیل کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رواںہفتے سعودی عرب، عراق اور اردن کے 6 صحافیوں پر مشتمل وفد اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچیں گا ۔ وفد میں موجود عرب صحافی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریںگے۔