(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) نابلس کے گورنر میجر جنرل ابراہیم رمضان نے بلاطہ کیمپ میں فتح "تحریک” کے سکریٹری عمادالدین دویکات کے قتل کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں غرب اردن کےشمالی شہر سے تعلق رکھنے والے تحریک فتحکے رہنما اور بلاطہ میں جماعت کے سیکرٹری جنرل عماد الدین دویکات کو سپر مارکیٹ کھولنے کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کے دوران گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔
نابلس گورنری کے گوگورنر میجر جنرل ابراہیم رمضان نے بلاطہ کیمپ میں فتح "تحریک” کے سکریٹری عمادالدین دویکات کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داروان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ، اس سے قبل عماد الدین دویکات کے قتل کے بعد بلاطہ شہر میں شہریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام سڑکیں بلاک کردیں اور قاتل سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔