• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالتِ فوجداری کا اقوام متحدہ پر زور: جنگی مجرم گرفتار کیے جائیں

عدالت نے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کی بروقت گرفتاری عالمی انصاف کے لیے ضروری ہے۔

جمعرات 13-11-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
عالمی عدالتِ فوجداری کا اقوام متحدہ پر زور: جنگی مجرم گرفتار کیے جائیں
0
SHARES
20
VIEWS

دی ہیگ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی صدر، جاپان سے تعلق رکھنے والی جج توموکو اکانی نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹس پر عمل درآمد میں بھرپور تعاون کریں جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف جاری کیے گئے ہیں۔

جج توموکو اکانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عدالت کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک عدالت کی جانب سے جاری کی گئی 33 گرفتاری کی درخواستیں غیر مؤثر ہیں اور ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ "عالمی انصاف کی فراہمی کا بنیادی ستون ریاستوں کا تعاون ہے”۔

اکانی نے عدالت کی جانب سے 21 نومبر سنہ 2024ء کو جاری کیے گئے دو وارنٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ احکامات قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اس کے سابق وزیرِ جنگ یوآف گالانت کے خلاف جاری کیے گئے تھے، جن پر فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت تمام رکن ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان تمام افراد کی گرفتاری اور حوالگی کو یقینی بنائیں جن کے خلاف عدالت نے احکامات جاری کیے ہیں۔ اکانی نے واضح کیا کہ عدالت تمام تر دباؤ اور چیلنجوں کے باوجود اپنے عدالتی فرائض آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانب دارانہ انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

اسی دوران اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مشن کی قانونی مشیر لورین صایج نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کی حمایت کریں اور قابض اسرائیل کو اس کے سنگین جرائم پر سزا سے بچنے کے کلچر کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے کہا: "جنگی مجرموں پر فوری طور پر پابندیاں عائد کی جائیں، عدالت کے پراسیکیوٹرز، ججوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے جو انصاف کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں”۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے امریکہ اور یورپی ممالک کی پشت پناہی کے ساتھ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے، جسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے نسل کشی اور اجتماعی قتلِ عام قرار دیا ہے۔ اب تک اس جنگ میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جب کہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتا اور لاکھوں بے گھر فلسطینی قحط اور تباہی کے عالم میں زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.