(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار میں شائع صیہونی رہنما کےبیان کے مطابق فلسطینی رہنماؤں کو عالمی عدالت انصاف سے تعاون کے نتائج سنگین برآمد ہوسکتے ہیں۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ میں صیہونی ریاست کے اعلیٰ عہدیدار (جس کا نام ظاہرنہیں کیا گیا) اس کے بیان کے مطابق اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے انصاف کے ساتھ تعاون کے فلسطینیوں کو سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، جنگی جرائم کی تحقیقات میں بین الااقوامی عدالت انصاف کے ساتھ فلسطینیوں کا تعاون ناقابل قبول ہے اس عمل کے بعد اسرائیل کے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح نہیں رہیں گے۔
انھوں نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو یہ بات سمجھنا ہوگی یہ اقدام اسرائیل کیلئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اسرائیلی عہدیدار نے دھمکی دی کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تمام مشترکہ معاشی منصوبے بند کردیں گے۔