• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی ریڈکراس: غزہ میں دو سال سے تباہی، ہلاکتیں اور جبری نقل مکانی جاری ہے

ادارے نے خبردار کیا کہ محصور علاقے میں باقی رہ جانے والی بنیادی سہولتیں چوبیس لاکھ انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

پیر 06-10-2025
in خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مسجد و عمارتیں تباہ، 83 فلسطینی شہید
0
SHARES
43
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ غزہ کی عوام گزشتہ دو برس سے شہادتیں، تباہی اور جبری بے دخلی کی ہولناک زندگی گزار رہے ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا کہ محصور علاقے میں باقی رہ جانے والی بنیادی سہولتیں چوبیس لاکھ انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

غزہ میں ریڈ کراس مشن کی سربراہ سارہ اورفلیوڈ نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ دو سال سے غزہ کے نہتے شہری شہادت، جبری نقل مکانی اور انسانی وقار سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں ہم نے غزہ میں انسانیت کی روح کو بے رحمی سے کچلا جاتا دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینی اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں اور بہت سے اب تک لاپتہ ہیں لوگوں کے چہروں پر دو برس کی مشقت، بھوک اور دکھ کے اثرات صاف جھلک رہے ہیں۔ یہ دو سال محض بقا کی جنگ بن چکے ہیں جس کے زخم بیان سے باہر ہیں۔

سارہ اورفلیوڈ نے خبردار کیا کہ غزہ میں باقی ماندہ خدمات انتہائی محدود ہیں، لاکھوں لوگ محفوظ ، صاف پانی، صفائی اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان ماں سے ملاقات کی جو خوف و دہشت میں زندگی گزار رہی ہیں نہ انہیں معلوم ہے کہ اپنے بچوں کو کیسے کھلائیں نہ یہ کہ ان کی جان کیسے بچائیں۔

Tags: ریڈکراسغزہفلسطینفلسطینیہلاکتیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.