(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ، "عالمی یوم صحت کے موقع پر ، عالمی برادری کو غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے ، غزہ میں صحت ناقص سہولیات کو بہتر بنانے اور دیگر ضروری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔”
تفصیلات کے مطابق غزہ میں گزشتہ روزعالمی یوم صحت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطيف القانوع کا کہنا تھا کہ گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی ریاست کے غیر قانونی محاصرے کےبعد غزہ کی صورتحال مخدوش ہوچکی ہیں اور اب عالمی وباء کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر عالمی برادری کو غزہ کی غیر قانونی معاشی ناکہ بندی اور محاصرے کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورنا وائرس کے کیسز کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے جبکہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں ادویات سمیت دیگر طبی امداد کی اشد ضرورت ہے ۔