غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی آباد کاروں کا فلسطینی کسان اور چرواہوں پر حملہ 4افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے وادی اردنی کے شمالی علاقے خالد حمد کی فوجی چیک پوائنٹ کے نذدیک صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی سرپرستی میں فلسطینی کسانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھے ۔صیہونیوں نے کسانوں پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4فلسطینی کسان زخمی جبکہ فلسطینی ربی محمود عواد شدید زخمی ہوگیا۔واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کی سرپرستی میں نہتے فلسطینیوں کے گھروں اور کاروبار کوبھی روزانہ کی بنیاد پرنشانہ بنایا جاتا ہے ۔
غزہ پر اسرائیلی بربریت: 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید ہونے والوں میں 7بچے اور5 خواتین شامل ہیں، صیہونی حملو ں ...
Read more