(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کو شہیدکرنے کے بعد اس کی ماں کو گھر سے زبرستی اس کے بیٹے کی خون آلود لاش کو دیکھنے پر مجبورکرنے کے بعد گرفتارکرلیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی میں قائم غیر قانونی یہودی آبادی ‘معالیہ ادومیم’ میں ایک فلسطینی شہری ابراہیم ھلاش نے سڑک کنارے موجود ایک اسرائیلی فوجی پرپر چاقو سے حملہ کیا اور ساتھ ہی اسے گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی تھی اس دوران فلسطینی حملہ آور کو جوابی کارروائی میں اندھادھندفائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کرنے کے بعد شہید کے گھر پر حملہ کیا اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث سیکڑوں لوگوں کی حالت غیر ہوگئی اور متعدد بے ہوش ہوگئے ۔
انھوں نےبتایا کہ اسرائیل فوج نے شہید کے گھر پر حملہ کیا اور گھر پر موجود اس کی والدہ کو زبردستی جائے وقوعہ پر لے جایا گیا اور اس کے بیٹے کی خون آلود لاش دیکھنے پر مجبور کیا گیا ۔
ابراہیم ھلاش کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے یہ اقدام یقینا انتقام میں کیا ہوگا کیونکہ اسرائیلی فوج نے ان کی آبائی زمین کو ضبط کرلیا ہے جبکہ ان کو ان ہی کے گھر سے بے دخل کرکے وہاں فوجی چیک پوسٹ بنائی ہے ۔