(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست نہتے فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل اور ہجرت پر مجبور کرنے کیلئے ہر طرح کے غیر انسانی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے تاہم فلسطینی تمام صیہونی انتقامی حربوں کا جوانمردی سے مقابلہ کررہے ہیں۔
قابض صیہونی فوجی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی ضلع سلوان کے جنوبی مشرقی قصبے راس العامود کے رہائشی معتز خليل هدم کو اپنا ہی گھر خود منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا بصورت دیگر صیہونی ریاست کے بلدیہ کے حکام منہدم کی کارروائی کریں گے جس پر آنے والے اخراجات کو معتز خليل هدم کے گھرانے سے وصول کیا جائے گا جو لاکھوں شیکل بنتے ہیں ۔