(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈیموکریٹک فرنٹ کے نائب سکر یٹری جنرل کا کہنا ہے مقبوضہ فلسطین میں انتخابات کے انعقاد پر ویٹو پاور کا استعمال کسی صورت بھی درست نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں آزادی کی جدوجہد میں مصرو ف سیاسی جماعت ڈیموکریٹک فرنٹ کے نائب سکریٹری جنرل قیس عبد الکریم نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انتخابات کو منسوخ کرنے پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد پرویٹو طاقت کی ضمانت دینا کسی صورت مناسب نہں ہے، فلسطینیوںکو ملک میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا مکمل حق ہے اور یہ انتخابات صیہونی ریاست کی مداخلت اور اجازت کے بغیر کروائے جائیں۔
عبد الکریم نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد کسی بھی ایسے غیر ملکی تنظیم اور ادارے کے ساتھ ایک متفقہ منصوبہ ترتیب دینا چاہئے جو ملک میں انتخابی عمل کی نگرانی کرے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک فرنٹ ملک میںاور ملک سے باہر ایسے اقدامات کررہی ہے جس میں اسرائیل کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطینی انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے کسی بھی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے۔