(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا بھر میں فلسطینیوں کی کل تعداد13.7 ملین ہے جبکہ فلسطین پر صیہونی قبضے کے باعث 62 لاکھ فلسطینی دیگر عرب ممالک میں اور سات لاکھ 38 ہزار یورپ اور ایشائی ممالک میں آباد ہیں۔
فلسطین کے سرکاری ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سال 2020ء کے آخر تک فلسطینی آبادی کی تعداد بیان کی گئی ہے، دنیا بھر میں فلسطینیوں کی کل تعداد13.7 ملین فلسطینی ہے جس کے تحت 52 لاکھ فلسطینی فلسطین میں ہیں، ان میں سے 16 لاکھ سنہ 1948 کے علاقوں میں قیام پذیر ہیں جبکہ 70 لاکھ فلسطینی عرب ، یورپ اور ایشیائی ممالک میں قیام پزیر ہیں ۔
سنہ 2020 کے آخر میں تاریخی فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی آبادی تقریبا . 6.80 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ سال کے آخر تک یہودیوں کی تعداد 6.88 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔
سال 2022 کے آخر تک فلسطینیوں اور یہودیوں کی تعداد برابر ہوجائے گی اور فلسطینیوں اور یہودیوں کی تعداد تقریبا 7.1 ملین ہونے کا امکان ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں میں فلسطینی آبادی 5.2 ملین افراد پر مشتمل ہے۔ مغربی کنارے میں تقریبا31 لاکھ اور غزہ کی پٹی میں 21 لاکھ ہے۔
سال 2017 کے لیے مہاجرین کی آبادی کا تناسب ریاست فلسطین میں بسنے والی کل فلسطینی آبادی کا تقریبا 42 فیصد تھا۔ مغربی کنارے میں 26 فی صد اور غزہ کی پٹی میں 66فی صد رہا۔
پیدائش کی کل شرح (2017-2019) کے دوران کم ہوکر 3.8 پیدائش ہوگئی جبکہ 1999 میں یہ شرح 4.6 تھی۔ مغربی کنارے میں 3.8 اور غزہ کی پٹی میں 3.9 شرح پیدائش ریکارڈ کی گئی۔