(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیفہونی فوجیوں نے الفوار پناہ گزین کیمپ ، السمو قصبے، اور سعیر قصبے سےچار شہریوں کوانکے گھروں سے اغؤا کر لیا ، اغواکنندگان میں 16 سالہ محمد عزالدین بھی شامل ہے۔
مقبوضہ بیت المقد س کے شہر نابلس میں صہیونی فوجیوں نے دو شہریوں جنکی شناخت حمد مسقاوی اور محمد سمارہ کے نام سے ہوئی ان کو اغوا کر لیا۔گذشتہ رات قابض صہیونی فوجیوں نے تین فلسطینی نوجوانوں کو نابلس کے مشرق میں بیت فوریک گزرگاہ سے بٹالہ پناہ گزین کیمپ سے اغوا کر لیا۔