(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوجیوں نے فلسطینی طالبعلم کو بیت ھانون گزرگاہ سے مقبوضہ بیت المقدس جاتے ہوئے گرفتارکیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوجیوں نے 18 سالہ منصور الصفدی کو بیت المقدس میں القدس یونیورسٹی میں داخلے کیلئے جاتے ہوئےغزہ کی سرحدبیت حانون گزر گاہ سےگرفتار کرلیا۔
گرفتار فلسطینی طالبعلم الصفدی اسرائیلی شناختی کارڈ کا حامل ہے جو اپنے والد ابراہیم الصفدی جو کہ فلسطینی آزادی کیلئے کام کرنے والی تنظیم پاپولرفرنٹ کے عہدیدار بھی ہیں کے ساتھ محصور شہر غزہ میں رہائش پزیر ہے جبکہ اسکی ماں مقبوضہ بیت المقدس کی رہائشی ہے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ منصور الصفدی کے پاس تمام سفری دستاویز ہونے کے باوجود صیہونی فوج نے گرفتار کیا ہے اور اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔