(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل اس موسم گرماغرب اردن کو صیہونی ریاست سے الحاق کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئےمقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے اغوا کی کارروائیاں کرےگا۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کی آزادی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم ( جمعية الأسرى والمحررين) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران صیہونی فوج نے جنین قصبے یعقوب اور قباطیہ پر حملہ کیا اور دو سگے بھائیوں جن میں ایک سابق قیدی نور بشار ابو بکر براءمحمود ترکمان سمیت محمود کو اغوا کرلیا جبکہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے عیساویہ کے گردونواح سے متعدد فلسطینی باشندوں کو اغواہ کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہیں۔
بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیل اس موسم گرما میں میں غرب اردن کی اسرائیل سے الحاق کی کارروائیوں سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے اس پار بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے اغوا کے سلسلے کو جاری رکھے گا ۔