(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہری کا گودام غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کرنے کی ہدایت جاری کی جبکہ ہدایت نا ماننے کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ اس کے گھرانے کو قید کی سزا کی دھمکی دی تھی۔
سكاريا
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز بیت المقدس کے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے گاؤں بیت سکاریا میں ایک فلسطینی شہری عامر اودھ کے انا کے گودام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 2 روز کے اندر اس گودام کو مسمار کردیا جائے بصورت دیگر اسرائیلی بلدیہ اس کو مسمار کرے گی اور اس کی مسماری پر آنے والے تمام اخراجات اداکرنے ہوں گے اور اس کے ساتھ عامر اودھ او اس کی فیملی کو قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔
واضح رہے کہ گاؤں بیت سکاریا متعدد یہودی غیر قانونی بستیوں سے گھرا ہوا ہے اور اس گاؤں کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کیلئے صیہونی ریاست نت نئے طریقہ کار اختیار کرتے ہے ۔