(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، گھر گھر چھاپوں میں لوٹ مار کے خلاف فلسطینیوں کی قابص فوج کے خلاف جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے قصبے عرابہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ، گھر گھر تلاشی کےنام پر لوٹ ماراور رہائشیوں کو ذدکوب کرنے پر فلسطینی نوجوانوں کا قابص فوج پر پتھراؤ جھڑپوں میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔
صیہونی فوج نے عرابہ قصبے کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑکرتے ہوئے رہائیشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر فلسطینی نوجوانوں نے قابص صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا ۔
صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائرکئے جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ آنسوگیس کے باعث درجنوں شہری دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے ۔