(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی اسنائپر ز نے غزہ میں زرعی زمینوں پر کام کرنے والے کاشتکاروں کو نشانہ بنایہ ، قابض فوج کی فائرنگ سے 32 سالہ فلسطینی زخمی
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج علی الصبح غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے خان یونس میں زرعی زمین پر کام کرنے والے فلسطینی کاشتکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 32سالہ العرابید قاسم زخمی ہوگیا ، صیہونی فوج کے اسنائپرز نے فلسطینی کاشتکاروں کے گھٹنوں کو نشانہ بنایا ۔
زخمی فلسطینی کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ ضائع ہونے کے باعث زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ غزہ کی سرحدی علاقے میں قابض صیہونی فوج کے اسنائپرز گزشتہ دو سالوں کے دوران حق واپسی کے لئے احتجاج کرنےوالے کم سے کم 600سے زائد فلسطینیوں کو گھٹنوں پر ہدف بنا کر زخمی کرچکے ہیں جبکہ 200سے زائد کو شہید کرچکے ہیں ۔