(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی بڑی تعداد نے عید کے دوسرے روز کوبر گاؤں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی کے نام پر لوٹ مارکی اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے شمالی قصبے کوبر گاوں کی اچانک ناکہ بندی کرتے ہوئے گاؤں کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کردیا اور تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
گرفتاریوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیاگیا ۔