(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قابض صیہونی فوج نے ایک 14 سالہ بچے سمیت کم سے کم 26 فلسطینیوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے 14 سالہ مجد محمود 23 سالہ العرابید 41 سالہ محمود باش سمیت دیگر 5 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ، دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس ہی کے علاقے الثوری کالونی میں ایک کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا