(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ صیہونی جنگی لڑاکا طیاروں نے فضائی جبکہ جنگی کشتیوں نے سمندری حدود کی خلاف ورزیاں کیں جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ویب سائٹ نے لبنانی فوج کے شعبہ مورل گائیڈ نس لیڈرشپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 15منٹ پر صیہونی فوج کے دو لڑاکا طیارے لبنان کی جنوبی سرحد اور وادی البقاع مں کئی کلو میٹراندر گھس آئےدوسری مرتبہ شام چھ بج کر 10منٹ پر غیر قانونی صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے راس الناقورہ سے 455 میٹر لبنان کی حدود میں گھس کر لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی۔
قبل ازیں منگل کے روز رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دشمن کی دو جنگی کشتیاں لبنان کی بحری حدود میں داخل ہوئیں اور 203 میٹر اندر گھس کر سمندری علاقے میں روشنی کے گولے داغے۔
واضح رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صہیونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صہیونی حکومت، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پرواہ کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔