(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تینوں فلسطینی دیوار علیحدگی کے قریب تھے جس وقت انھیں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، زخمیوں کو جنین کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب مغرب میں واقع یعبد میں مقبوضہ فلسطین سے قابض اسرائیل کو جدا کرنے والی دیوار علیحدگی کے قریب سے گزرنے والے تین فلسطینی باشندوں کو صیہونی فوجیوں نے بغیر کسی انتبہ کے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کردیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج فلسطین باشندوں کو نام نہاد سیکیورٹی کے نام پر دیوار علیحدگی کے قریب سے گزرنے پر بھی فائرنگ کا نشانہ بنادیتی ہے حالانکہ دیوار علیحدگی کے قریب کم و بیش 10 ہزار کے لگ بھگ فلسطینیوں کے رہائشی مکانات ہیں ۔