(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےجس میں خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ، جبالیہ، اور خان یونس میں رہائشی عمارات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے 14 بچوں اور 7 خواتین سمیت 23 مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ عالمی دباؤ کے باعث اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی اور اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جنگ بندی پر رضا مندگی ظاہر کی تھی تاہم اس کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔