(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کا العیسویہ اور کافر عقاب قصبوں پر چھاپے اور گرفتاریاں، متعدد فلسطینی شہری بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ اور کافرعقاب پرقابض صیہونی فوج نے چھاپہ مارا اس دورا حج عونی عطیہ نامی فلسطینی بزرگ کو اس کے گھر میں گھس کرتشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں روایتی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی جبکہ پڑوسی قصبے پر آنسو گیس اور اسٹین گرینیڈ سے دھاوا بولا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، صیہونی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،تاہم ناکافی طبی سہولیات باعث شہریوں کو کھلے میدان میں طبی امداد دی گئیں۔