(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مقبوضہ فلسطین کے علاقےبیت المقدس کے قصبے بیت حنینا میں صیہونی فوج کی جانب سے نمازیوں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں تشدد اور جرمانے۔
گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے بیت حنینا میں صیہونی فوج کے دستوں نے مسجد میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس وقت مسجد پردھاوا بولا جب لوگ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں داخل ہورہے تھےان کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کاالزام لگاتے ہوئےبے گناہ فلسطینی باشندوں پر فی کس پانچ سو شیکل جرمانہ کیا گیاجبکہ مسجد میں اذان دینے کی پاداش میں موذن کو پانچ ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظررصیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جسکے باعث اذان دینے اورنماز ادا کر نے پر بھی جبری پابندی لگادی گئ ہے دوسری جانب غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے گھروں پر پتھراؤ کرکے الخلیل سمیت دیگر فلسطینی علاقوں پر جارحیت بڑھادی ہے ۔