(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر تشدد اور آنسو گیس کے وحشیانہ استعمال کے تنیجے میں کم سے کم 53 فلسطینیوں کے زخمی ہونے جبکہ متعدد کے گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق قابض فوج نے شمالی البیرہ میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے نکالے گئے احتجاجی جلوس کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا ، قابض فوج نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس کے نتیجےمیں کم سے کم 53 فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور آنسو گیس کے باعث بے ہوش ہوئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے نچلے حصے کو خاص طورپر نشانہ بناتے ہوئے براہ راست فائرنگ کرکے زخمی کیا، زخمیوں میں عبید ہ عوہ اور عزیز قھار کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے متعدد فلسطینی مظاہرین کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا ہے ۔