(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں پر زمین تنگ کرنے کیلئے صیہونی فوج کے انڈر کور ایجنٹس کو پھیلانے کا منصوبہ بنایا ہے جو فلسطینیوں کے درمیان رہتے ہوئے ان کے خلاف فوج کو معلومات فراہم کریں گے۔
صیہونی ریاست کے ایک چینل "12 "نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج نے 1984 سے غیر قانونی زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے نام پر ایک خفیہ یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو سرحدی پولیس کے ساتھ مل کر صیہونی فوج کی نگرانی میں کام کرے گا، اس خفیہ یونٹ میں فوج کے وہ اہلکارشامل ہوں گے جو ماضی میں مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور مصری سرحد پر خفیہ فوجیوں کے طورپر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
چینل نے مزید انکشاف کیا ہے کہ یہ اہلکار عربی زبان پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور ان کی وضح قطع ایسی ہے کہ ان کو پہنچاننا مشکل ہے کہ وہ غیر عرب ہیں، یہ تمام اہلکار آئندہ چند ماہ میں اپنا کام شروع کردیں گے اور یہ مقامی فلسطینیوں کا بھیس بدل کر ان میں گھلنے ملنے کے بعد فلسطینیوں کی سرگرمیوں پر گہری نگاہ رکھیں گے۔