(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نام نہاد امن منصوبے "صدی کی ڈیل "اور بیت المقدس سمیت اسلامی مقدس مقامات پر صیہونی شرپسندوں کے حملوں کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کا وحشیانہ تشدد، درجنوں فلسطینی زخمی جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا ۔
گزشتہ روز فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی شہر رام اللہ میں المغیر کے مقام پر الرفید کے علاقے کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ پر شرپسند صیہونیوں کی جانب سے بے حرمتی کے خلاف کے خلاف ریلی نکالی ، قابض صہیونی فوج مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج، ربڑ کی گولیوں کا استعمال، آنسوگیس کی بدترین شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے متعدد کو گرفتار کرکیا گیا جبکہ متعدد بے ہوش ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے وحشیانہ پرتشدد کارروائیوں کے دوران زخمی ہونے والوں جن کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنا گیا ان کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے ۔