(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( قابض صیہونی فو ج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دس فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو قابض فوج نے گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے ضلع قلقیلیہ کے گاؤں کفر قدوم میں فلسطینی باشندوں کی جانب سے قابض صیہونی ریاست کے ارض مقدس پر قبضے کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے دوران صیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر کم سےکم دس فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ صیہونی فوج نے متعدد مظاہرین کو گرفتارکرکے حراستی مراکز منتقل کردیا۔