• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کا خطیب مسجد اقصیٰ کےگھر پر چھاپہ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

منگل 28-04-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کا خطیب مسجد اقصیٰ کےگھر پر چھاپہ، سنگین نتائج کی دھمکیاں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوج نے خطیب   و امام مسجد اقصیٰ کے گھر پر حملہ کیا انھیں زدوکوب کیا اور مسجد اقصیٰ کھولنےسے متعلق بیان پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز  قابض صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے تفتیشی کتوں کے ہمراہ مسجد اقصٰی کے خطیب و امام  الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گھر میں گھس کرانہیں زدو کوب کیا اور مسجد اقصیٰ نمازیوں کیلئے کھولنے کے بیان پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

ایک روز قبل الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک  بیان میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے ( جو اسرائیلی حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے صیہونیوں کے قبضے میں ہے اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوؤں کیلئے اسی دروازے کو استعمال کیا جاتا ہے )کو کھولنے کی اجازت دینے کے مطالبات پر کہا تھا کہ صیہونی آبادکار قبلہ اول میں داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے  نام پر  مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں  اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے حیلے بہانے تراش رہے ہیں۔

انھوں نے صیہونی  ریاست کو خبردار کیا تھا کہ اگر صہیونی حکام نے یہودیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ کھول دیا تو فلسطینی روزہ دار اور نمازی مسجد کے دیگر تمام دروازے کھول کراندر داخل ہوجائیں گے۔

Tags: الشیخ عکرمہ صبریامام مسجد اقصیٰصیہونی فوجمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.