(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیساویہ میں فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرتے ہوئے دو فلسطینیوں محمد عصمت عبید اور محمد بیتونی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتاریوں کے حوالے سے کوئی معلوم مات فراہم نہیں کی گئیں ۔