(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) المیادین ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ‘جان بوجھ کر’ اس کی نامہ نگار فرح عمر اور کیمرہ مین ربیح معماری کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین صحافی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کے باعث کہ اسرائیل کی شمالی سرحد پر صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی سرحد سے تقریباً 1.6 کلومیٹر دور طائر حرفا کے علاقے میں "صیہونی دشمن کی فوج نے بمباری” میں دو صحافیوں سمیت تین افراد کو شہید کردیا۔
لبنانی چینل المیادین ٹی وی نے کہا کہ اس کے عملے کے دو افراد صیہونی جارحیت کا شکار ہونے والوں میں شامل ہےشہید ہونے والے تیسرے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھی ایک مقامی صحافی تھا۔ المیادین نے ایک بیان میں کہا کہ "نامہ نگار فرح عمر اور کیمرہ مین ربیعہ میماری اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔” المیادین کے ڈائریکٹر غسان بن جدو نے کہا، "یہ ایک براہ راست حملہ تھا، یہ اتفاق سے نہیں تھا،” دانستہ تھا اس ماہ صیہونی فوج کی جانب سے چینل کی عمارت کو غزہ میں نشانہ بنایا گیا حتیٰ کہ ویب سائٹ تک رسائی کو روکنے کی کو شش کی گئی