(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے غیر قانونی صیہونی آبادیوں سے آنے والے کچرے کو تلف کرنے کیلئےپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے فلسطینیوں کی 193 دونم اراضی کو ضبط کرکے انھیں بے دخل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کےمطابق صیہونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے قصبے "البیرہ” میں غیرقانونی صیہونی آبادیوںمیں رہائش پذیر غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان آبادیوں سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے ایک پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پلانٹ کیلئے فلسطینی اراضی کو ضبط کرکے سیکڑوں خاندانوں کو ان کی آبائی زمین سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔